غریب سرکاری ملازموں نے بھی لالو یادو کے اہل و عیال کو زمینیں عطیہ کیں:سشیل مودی کا الزام

پٹنہ:بہار اسمبلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو کی مبینہ بے نامی املاک کے تعلق سے ایک نیا انکشاف کیا کہ ریلوے کے ایک خلاصی نے بھی مسٹر یادو کی بیٹی ہیما یادو کو کروڑ روپے کی زمین عطیہ میں دے دی۔ مسٹر مودی نے یہاں جنتا کے دربار پروگرام کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر یادو کے خاندان کو زمین عطیہ دینے والوں کا سلسلہ لامتناہی نظر آ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر یادو کی بیٹی ہیما یادو کو خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے والے للن چودھری نے ہی صرف 62 لاکھ روپے کی 7.75 ڈسمل زمین عطیہ میں نہیں دی بلکہ اسی دن ریلوے کے کوچنگ کمپلکس اسٹور راجیندرنگر پٹنہ میں ملازم خلاصی ہردیانند چودھری نے بھی اتنی ہی زمین عطیہ میں دی۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ سیوان کے سیاڑھی بڑھریا کے رہنے والے للن چودھری اور گوپال گنج کے اچگاؤں تھانہ علاقہ کے اٹاوہ گاؤں کے ہردیانند چودھری نے ایک ہی دن 29 مارچ 2008 کو آنجہانی دیو کی رائے کے دو بیٹے وشون دیوورائے اور برج نندن رائے سے ایک ہی قیمت 4.21 لاکھ روپے میں 7.75 ڈسمل زمین پٹنہ کے داناپور میں خریدی تھی۔ اس کے بعد للن چودھری اور ہردیانند چودھری نے 13 فروری 2014 کو دونوں زمین مسٹر یادو کی بیٹی ہیما یادو کو عطیہ میں دے دی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lalus bpl servant gifted plot to rabri devi sushil modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply