بڑے نوٹ غیر مروج بنانے کے خلاف ممتا بنرجی کی ریلی میں لالو پرساد اور فیملی کا شرکت سے انکار

پٹنہ: ایک ہزار اور پانچ سو کے نوٹ بند کرنے کے خلاف دھرنا دینے کے لیے بہار کے دارالحکومت پٹنہ پہنچنے کے بعد مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی کی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو سے ملاقات اس وقت بے سود ثابت ہوئی جب لالو پرساد نے اعلان کر دیا کہ وہ ، ان کی اہلیہ و سابق وزیر اعلیٰ بہار رابڑی دیوی اور موجودہ نائب وزیر اعلیٰ و ان کے بیٹے تیجاسوی یادو پٹنہ کے گردانی باغ میں ہونے والی ترنمول کانگریس کی ریلی میں شرکت نہیں کریں گے ۔
واضح رہے کہ منگل کو ممتا نے لالو کی رہائش گاہ جاکر ملاقات کی تھی جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان نوٹ کی منسوخی کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔میٹنگ کے بعد محترمہ بنرجی نے کہاتھا کہ آر جے ڈی اور ترنمول کی نوٹ کی منسوخی پر ایک رائے ہے اور دونوں جماعتیں اس سے عام لوگوں کو ہو نے والی مشکلات سے فکر مند ہے۔
محترمہ بنرجی نے نوٹ منسوخی کے معاملے پر بہار کے وزیر اعلی اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر نتیش کمار کی مختلف رائے کے سلسلے میں پوچھے جانے پر کہا کہ ہر پارٹی کی رائے مختلف ہو سکتی ہے لیکن نوٹ منسوخی کی وجہ عام لوگوں کو ہونے والی مشکلات سے مسٹر کمار بھی فکر مند ہیں۔ تاہم وزیر اعلیٰ نتیش کمار پہلے ہی اعلان کر چکے ہیںکہ وہ ریلی میں شرکت نہیں کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lalu yadav to not attend mamata banerjee rally in patna in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply