چارہ گھپلہ مقدمہ میں لالو یادو رانچی کی عدالت میں حاضر ، ضمانت ملی

رانچی:سپریم کورٹ کی ہدایت پر چارہ گھپلے سے وابستہ دو معاملوں میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو آج یہاں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت میں حاضر ہوئے۔ مسٹر یادو چارہ گھپلےکے معاملے میں سی بی آئی کے خصوصی جج شیو پال سنگھ کی خصوصی عدالت میں آج پیش ہوئے۔ یہ معاملہ دیوگھر ٹریزری سے 97 لاکھ روپئے کوغیر قانونی طور پر نکالنے کا ہے۔ مسٹر یادو چارہ گھوٹالے کے ایک اور کیس 45 اے 96 میں بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ معاملہ ڈورڈا ٹریژری سے 139 کروڑ 37 لاکھ روپے کی منظوری کا ہے۔ آر جے ڈی صدر مسٹر یادو کے علاوہ بہار کے وزیر اعلی ڈاکٹرجگنناتھ مشرا بھی چارہ گھوٹالے کے معاملے میں عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے انہیں اس معاملے میں ضمانت دے دی۔ عدالت سے نکلنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں مسٹر یادو نے کہا کہ کورٹ کی نوٹس پر وہ عدالت میں حاضر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ عدالت کا مکمل احترام کرتے ہیں اور انہیں انصاف ملے گا۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹر یادو چارہ گھوٹالے کے ایک معاملے 20 اے 96 میں پہلے سے سزا یافتہ ہیں۔ یہ معاملہ چائیں باسہ ٹریزری سے غیر قانونی طور پر پیسے نکالنے کا ہے۔ مسٹر یادو چارہ گھوٹالوں کے معاملے میں فی الحال ضمانت پر ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lalu yadav jagannath mishra appear in cbi court in fodder scam case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply