لالو یادو کو چارہ گھپلے کے تیسرے کیس میں بھی 5سال قید کی سزا

نئی دہلی: سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج ایس ایس پرساد نے راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کو، بدھ کے روز تیسرے چارہ گھپلے کیس میں بھی مجرم قرار دے کر پانچ سال کی قیداور 10لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ۔
یہ مقدمہ 1992-93کے دوران فریب دہی سے 33.67کروڑ روپے چائباسہ سرکاری خزانے سے نکا لے جانے کا تھا۔بہار کے ایک اور سابق وزیر اعلیٰ جگن ناتھ مشرا جنہیں گذشتہ سال دسمبر میں دوسرے چارہ گھپلے مقدمہ میں بری کر دیا گیا تھا چائباسہ خزانے سے غبن کے مجرم قرار دیے گئے۔ انہیں بھی پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
ان تمام کیسوں میں 56ملزمان شامل ہیں جن میں جھارکھنڈ کے سابق چیف سکریٹری سیجل چکرورتی بھی، جو اس غبن کے وقت سنگھ بھوم ضلع کے ڈپٹی کمشنر تھے، شامل ہیں۔ لالو یادو فی الحال دیو گھر سرکاری خزانے سے غیر قانونی طور پر پیسہ نکالنے کے جرم میں جھارکھنڈ کی برسا منڈا جیل میں ساڑھے تین سال قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lalu yadav gets 5 years in jail in third fodder scam case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply