پارٹی صدر کے طور پرنئی اننگز مودی اور نتیش حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے کھیلوں گا: لالو یادو

پٹنہ:راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے صدر کے عہدہ کے لئے صرف لالو پرساد یادوکے کاغذات نامزدگی داخل کئے جانے کے ساتھ ہی اس عہدہ کے لئے ان کا دسویں بار بلامقابلہ منتخب ہونا طے سمجھا جارہاہے۔
آر جے ڈی کے یہاں ریاستی دفتر میں پارٹی کے قومی رٹرننگ افسر جگدانند سنگھ کے پاس مسٹر یادو نے کاعذات نامزدگی داخل کئے۔قومی صدر کے عہدہ کے لئے مسٹر یادو کو چھوڑ کر کسی دیگر نے نامزدگی داخل نہیں کی ہے اس لئے ان کے دسویں مرتبہ بلا مقابلہ صدر منتخب ہونا طے سمجھا جارہا ہے۔
لالو یادو نے کہا کہ وہ پارٹی کے صدر کی آئندہ میعاد مرکز سے مودی حکومت اور بہار سے جے ڈی یو قیادت والی این ڈی اے حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے وقف کر دیںگے۔انہوں نے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے آئین کے پابند ہیں ۔پارٹی کا آئین اتحاد ،یکجہتی اور ملک کے سیکولر تانے بانے کے تحفظ کے پارٹی کے نظریہ کی عکاسی کرتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lalu promises to oust modi and nitishs government in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply