بیٹا بہو میں طلاق سے لالو یادو ڈیپریشن میں ،شوگر خطرناک حد تک بڑھ گئی

رانچی:بڑے بیٹے تیج پرپ تا یادو اور بہو ایشوریہ کے طلاق کی خبر سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) سربراہ لالو پرساد یادو ڈیپرشن کا شکار ہو گئے ہیں۔

رانچی کی میڈیکل انسٹی ٹیوٹ (ریمس) کے ڈاکٹروں کے مطابق لالو یادو کا ڈیپریشن لیول بڑھ گیا ہے جس سے انہیں نیند نہیں آرہی۔جس کے باعث ان کی طبعیت بھی ٹھیک نہیں ہو پارہی اور ذیابیطس کا مرض بھی بڑھ گیا ہے جس سے ان کے گردے بھی متاثر ہوئے ہیں اور وہ صرف50فیصد کام کر رہے ہیںَ۔

لالو یادو کو کئی بار چکر بھی آچکے ہیں۔ان کے معالجین نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ بستر سے ایک دم نہ اٹھیں بلکہ پیرون کو زمین پر اچھی طرح سے جما کر آہستہ آہستہ کھڑے ہوں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lalu prasad yadav stressed over son tej prataps intention to divorce aishwarya rai in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.