مودی حکومت میں مہنگائی نے آسمان چھونا شروع کر دیا:لالو پرساد

پٹنہ:راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے کہاہے کہ مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت نریندر مودی حکومت کے دور میں مہنگائی روز بروزبڑھتی جا رہی ہے جس سے لوگوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ مسٹر یادو نے یہاں کے اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں ڈاکٹروں کی کانفرنس کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنے ہی انداز میں کہا کہ وزیر اعظم مودی کا مینڈیٹ تو نہیں بڑھ رہا ہے لیکن ان کے دور میں مہنگا ئی ضرور بڑھ رہی ہے۔
مہنگائی میں اضافے کی وجہ عام لوگوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر سب کی تنخواہ میں اضافہ کیا جانا چاہئے۔ آر جے ڈی صدر نے کہا کہ وہ خودندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کی کارکردگی پر نظر رکھتے ہیں۔ اس ادارے کو ہر سہولت دستیاب کرائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کی مدت کار میں مزید دوسال کی توسیع کی گئی ہے۔ اس ادارے کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس(اے آئی آئی ایم ایس) سے بھی آگے لے جانا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: lalu prasad yadav slams modi government for price rise in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply