بی جے پی کا یو پی میں بھی بہار جیسا حشر ہو گا: لالو یادو

پٹنہ:راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی) کے صدر اور سابق مرکزی وزیر لالو پرساد یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کو فرقہ پرست پارٹی قرار دیتے ہوئے اترپردیش کے لوگوں سے آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھی بی جے پی کو پھر سے پٹخنے کی اپیل کی ہے۔ مسٹر یادو نے مائکرو بلاگنگ سائٹ پر ٹویٹر پر لکھا،”بہار نے ان کو پٹخ پٹخ کر دھویا اب باری یوپی کے عوام کی ہے۔
انہوں نے آگے لکھا ہے کہ فرقہ پرستوں کو ہراو¿،امن،چین ،بھائی چارہ اور خوشحالی قائم رکھو۔“ آ ر جے ڈی کے صدر کے بیٹے اور بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے ان کے ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے اپنے رد عمل میں لکھا،”یہ ہے میرا بہار،اپنا بہار،ہمارا بہار۔وہ اس لئے بہار کو بدنام کرتے ہیں کیونکہ ان کے برے منصوبے کامیاب نہیں ہوتے۔“

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lalu prasad takes a dig at bjp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply