لالو پرساد یادو بیٹے کی شادی میں شرکت کے لیے 5روز کے پیرول پر جیل سے رہا

نئی دہلی: بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو کو بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے پانچ روز کے پیرول پر چھوڑ دیا گیا۔

وہ بدھ کی شام میں پٹنہ پرواز کر جائیں گے۔ان کے بیٹے تیج پرتاپ یادو کی جو ممبر اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر ہیں، شادی پارٹی کے ہی ممبر اسمبلی چندریکا رائے کی بیٹی ایشوریہ رائے سے 12مئی کو ہونا طے پائی ہے۔

واضح ہو کہ لالو یادو چارہ گھپلے کے تین مختلف معاملات میں مجرم قرار دیے جانے کے بعد رانچی کی جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔فی الحال وہ علیل ہیں اور دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں علاج کے بعد جھارکھنڈ کے دارالخلافہ رانچی کے ریمس میں زیر علاج ہیں۔

پیرول کی استدعا جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں وکیلوں کے ایجی ٹیشن کے باعث جمعہ کو عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکنے کی وجہ سے کی گئی۔

Title: lalu prasad granted five day parole to attend son tej prataps wedding | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply