چارہ گھپلے میں لالو یادو اور 15دیگر کو سزا ہفتہ کو سنائی جائے گی

رانچی: چارہ گھپلے اور دیو گھر سرکاری خزانہ سے 89لاکھ روپے کی خورد برد کے مقدمہ میں لالو یادو اور دیگر 15کے خلاف سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے جمعہ کوبھی سزا نہیں سنائی ۔
توقع ہے کہ سزا اب ہفتہ کو سنائی جائے گی کیونکہ ابھی مزید 6مجرموں کی سماعت باقی ہے جو ہفتہ کو کی جائے گی اور توقع ہے کہ خصوصی عدالت کے خصوصی جج شیو پال سنگھ اسی روز سزا بھی سنادیں گے۔جمعہ کو راجہ رام جوشی اور مہیش پرساد کی بھی سماعت مکمل ہو گئی۔اور اب اس کے بعد جمعہ کو مزید کوئی سماعت نہیں ہوگی۔
سماعت کے دوران لالو یادو نے اپنی خرابی صحت اور عمر رسیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کم سے کم سزا دینے کی فریاد کی۔ جمعرات کو جج شیو پال سنگھ نے لالو یادو سمیت تمام16مجرموں کو سزا سنانا جمعہ تک کے لیے موخر کر دیا تھا۔
چونکہ تمام 16مجرموں کے معاملہ پر بحث ہونا تھی اور عدالت کی کارروائی بھی تعزیتی جلسہ کے باعث دوپہر دو بجے کے بعد شروع ہوئی اس لیے لالو پرساد یادو کا نمبر نہیںآسکا تھا اور انہیں جج نے پونے تین بجے واپس برسا منڈا جیل بھیج دیا تھا۔ اور سزا سنانے کے لیے 5جنوری حتمی تاریخ مقرر کر دی تھی۔
لالو یادو کی عدالت میں پیشی کے وقت برسا منڈا جیل سے خصوصی عدالت تک خصوصی حفاظتی بندوبست کیا گیا تھا۔ اس معاملہ میں 22ملزم تھے لیکن ان میں سے سابق وزیر اعلیٰ جگن ناتھ مشرا سمیت 6کو بری قرار دے کر باقی 16کو بشمول لالو یادو کو برسا منڈا جیل بھیج دیا تھا۔
اس کسی میں جن لوگوں کو مجرم قرار دیا گیا تھا ان میں لالو یادو کے علاوہ آر کے رانا، جگدیش شرما، اس وقت کے تین آئی اے ایس افسران مالیاتی کمشنر پھول چند سنگھ، مویشی پالن محکمہ کے اسوقت کے سکریٹری بیک جولیس اور ایک اور افسر بالا مہیش پرساد شامل ہیں۔
لالو پرساد یادو نے جیل جانے سے پہلے کہا تھاکہ انہیں سیاسی سازش کا شکار بنایا گیا ہے اور وہ اس فیصلہ کےخلاف ہائی کورٹ سے رجوع کریںگے جہاں انہیں یقیناً انصاف ملے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lalu prasad and 15 others sentencing now on saturday in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply