میرے شوہر لالو یادو روزانہ مر رہے ہیں ،حکومت پر کیسے بھروسہ کیا جائے:رابڑی دیوی

پٹنہ:بہار میں نتیش کمار حکومت نے مبینہ طور پر منگل کی شب ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ اور رااشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو کی اہلیہ و سابق وزیر اعلیٰ ر ابڑی دیوی کے حفاظتی دستہ میں تخفیف کرتے ہوئے 10سرکلر روڈ پر واقع رہائش گاہ پر تعینات بہار ملٹری پولس کے32اہلکاروں کو واپس بلا لیا۔
رابڑی دیوی نے ریاستی حکومت کے اس قدام کو اپنے خلاف کسی بڑی سازش سے تعبیرکرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار ، سشیل مودی اور حکومت انہیں اور ان کے کنبہ والوں کو ہلاک کرنے کی سازش رچ رہی ہے۔ جیل میں ان کے شوہر ہر روز بستر مرگ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ یہ سمجھ میں نہیں آرہا کہ وہ کسی مرض میں مبتلا ہونے کے باعث موت کی جانب بڑھ رہے ہیں یا ان کو دوائیں دے کر مارا جا رہا ہے۔
ان کی شوگر بتدریج بڑھتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا وہ حکومت پر کیسے بھروسہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہاگر حکومت ان سے بنگلہ خالی کرنے کہے تو وہ اس کے لیے بھی تیار ہیں۔مجھے کوئی ڈر خوف نہیں ہے ۔م ہم عوام کے درمیان رہیں گے ۔عوام ہمارا تحفظ کرے گی۔لیکن بہار حکومت نے اس کی تردید کی ہے کہ اس نے رابڑی دیوی کی سیکورٹی واپس لے لی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lalu ji is dying every day how do i trust the govt rabri devi cries foul as her security is revoked in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply