مودی جی ملک کے”انکل پوڈجر “ہیں:لالو پرساد

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے نوٹوں کی منسوخی کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے انہیں ”انکل پوڈجر“قرار دیا جو کسی کام کو شروع تو کرتے ہیں لیکن آخر میں وہ کام بری طرح بگڑ جاتا ہے۔
مسٹر یادو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹس کے ذریعے وزیر اعظم پر طنز کرتے ہوئے لکھا، ”مودی جی ملک کے”انکل پوڈجر “ہیں، جو کسی کام کو شروع کرتے ہیں لیکن آخر میں وہ کام بری طرح بگڑ جاتا ہے۔ پھر اوروں کو دیتے ہیں۔ مودی جی،” انکل پوڈجر کا “کردار اداکر رہے ہیں اس لئے ہی وہ ریزرو بینک آف انڈیا ، وزارت خزانہ، حکومت، عوام، بی جے پی اور کسان کو پریشان کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔“
ایک اور ٹویٹ میں راشٹریہ جنتا دل کے صدر نے کہا کہ یہ انکل پوڈجر ہر گھر میں، ہر کاروبار میں گھس کر سب کا نقصان کر رہا ہے۔ پھر بھی وہ خود پسندی کا شکار ہے کہ اس سے اچھا کوئی نہیں ہے۔
“انکل پوڈجر” نے ایک تصویر ٹانگنے کے مقصدسے دیوار میں ایک کیل ٹھوکنے کے چکر میں پوری دیوار میں ہی سوراخ کر دئے تصویر بھی ٹیڑھی ہی ٹانگی۔“ قابل ذکر ہے کہ نوٹوں کی منسوخی سے عام لوگوں کو ہو رہی پریشانیوں کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی مسلسل اپوزیشن پارٹیوں کے نشانے پر ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lalu calls pm modi uncle podger in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply