ہلاک کشمیری دہشت گردوں کے پاس سے نئے نوٹ برآمد ہونے پر لالویادو کا شدید اظہار تشویش

پٹنہ:جموں کشمیر کے باندی پورا میں سیکورٹی فورسیز کے ساتھ تصادم میں مارے گئے دہشت گردوں کے پاس سے دو ہزار کے نئے نوٹ پائے جانے کو راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)کے صدر لالو پرساد یادو نے قومی سلامتی کے لئے خطرناک علامت قراردیتے ہوئے اسے سرکار ی میکنزم کی ناکامی قرار دیا ہے۔ مسٹر یادو نے مائکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹپر پر لکھا۔
بھیانک! نوٹ بدلنے کا عمل شروع ہوئے بمشکل پندرہ دن بھی نہیں ہوئے او ردہشت گردوں کے پاس نئے نوٹ ہیں۔ انتہائی سنگین معاملہ۔ تمام سرکار ی میکنزم ناکام۔
انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے پوچھا کہ اس غلطی کی ذمہ داری کون لے گا؟ کیا آپ لیں گے؟ دوسری طرف ریاست کے نائب وزیر اعلی اور مسٹر یادو کے بیٹے تیجسوی یادو نے نوٹ بندی کے معاملے پر ایک بار پھر ٹوئٹ کرکے کہا وزیر اعظم جمہوریت کے مندر میں جانے سے کیوں ڈرر ہے ہیں جب میوزک کانسرٹ اور انتخابی ریلیوں میں تال ٹھونک کر چلاتے ہیں تو پارلیمنٹ میں کیا پریشانی ہے؟

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lalu attacks modi after rs 2000 notes found from jk terrorists in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply