بابا رام دیو نے لالو یادوکی پیشانی پر کریم ملی تو لالونے تیسی بنانے کی ترکیب بتائی

نئی دہلی: عوامی و سیاسی حلقوں میں اس وقت حیرت و استعجاب کی لہر دوڑ گئی جب ایک دوسرے کو ہدف تنقید بنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دینے والے بہار کے سابق وزیر اعلیٰ و راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یاد اور یوگ گورو بابا رام دیو راتوں رات نہ صرف پکے دوست بن گئے بلکہ لالو یادو رام دیو کی مصنوعات کے برینڈ ایمبیسیڈر بھی بن گئے۔ اگر رام دیو نے آر جے ڈی سربراہ کو اپنی کچھ پتانجلی مصنوعات دیں اور خود اپنے ہاتھ سے ان کی پیشانی کو گولڈن کریم مل کر چمکایا تو جواب میں لالو یادو نے انہیں تیسی تیار کرنے کی ترکیب بتائی۔
در اصل بابارام دیو 21جون کو دہلی میں ہونے والے بین الاقوامی یوگ دن پر لالو یادو کو مدعو کرنے ان کی رہائش گاہ گئے تھے۔میڈیا نے جب لالو یادو سے کہا کہ آپ نے تو ایک بار رام دیو کو مینٹل کہا تھا اور اب ان کی تعریف کرتے ہوئے کہہ رہے کہ لوگ ان کی کامیابیوں کے باعث حسد میں مبتلا ہیںتو لالو نے برملا جواب دیا کہ میں نے مینٹل نہیں” مینٹر“ کہا تھا۔ کہ یہ جڑی بوٹی دینے والے مینٹر ہیں۔ لالو یادو نے کہا کہ رام دیو کے خلاف سازش رچی جارہی ہے اور اگر کوئی شخص ہڈیاں کھا کر صحتمند ہو سکتا ہے تو اس میں برا کیا ہے۔
واضح رہے کہ جب دو سال پہلے بابا رام دیو نے دہلی کے تاریخی میدان میں دھرنے کے دوران پولس کارروائی سے بچنے کے لیے رکاوٹیں کود کر بھاگنے کی کوشش کی تھی تو اس پر لالو یادو نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ”یوگ آسن“ والے بابا”کود اسن “ کر گئے۔

Title: laloo parsad turns model for ramdevs face cream | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply