یوپی اسمبلی میں لال جی ورما بی ایس پی قانون ساز پارٹی کے قائدمقرر

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے سینئر لیڈر لال جی ورما کو اتر پردیش اسمبلی میں بی ایس پی قانون ساز پارٹی کا نیا قائد مقرر کیا ہے۔ بی ایس پی سربراہ مایاوتی کی صدارت میں کل شام یہاں ہوئی ممبران اسمبلی کی پہلی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ مسٹر ورما سترہویں اسمبلی میں امبیڈکر نگر ضلع کی کٹیہری سیٹ سے منتخب ہوئے ہیں۔ مسٹر ورما کو گیا چرن دنکر کی جگہ پر ریاستی اسمبلی میں پارٹی کا نیا لیڈر بنایا گیا ہے۔
مسٹر دنکر بندہ ضلع کے نرینا (محفوظ) سیٹ سے الیکشن ہار گئے ہیں۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ بلیا ضلع کی رسڈا سیٹ سے منتخب اوما شنکر سنگھ کو اسمبلی میں ڈپٹی لیڈر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ہاتھرس ضلع کی سعد آباد سیٹ سے منتخب رامویر اپادھیائے کو چیف وہپ بنایا گیا ہے۔
سترہویں اسمبلی کیلئے بی ایس پی کے 19 رکن اسمبلی منتخب ہو کر آئے ہیں۔ اس سے پہلے محترمہ مایاوتی نے آج صبح کانشی رامکی 83 ویں جینتی پر ان کی یادگار پر جا کر ان ان کے مجسمہ پرگلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس کے بعد محترمہ مایاوتی نے کارکنوں سے ملاقات کرکے ریاستی اسمبلی انتخابات میں کراری شکست کے اسباب پر غور و خوض کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lalji verma is named bsps legislature party leader in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment