بہار کے شہرلکھی سرائے میں مورتی وسرجن کے دوران وارڈ کونسلر ڈوب کر ہلاک

لکھی سرائے(بہار):بہار میں لکھی سرائے ضلع کے شہری تھانہ حلقہ میں کل دیر رات مورتی وسرجن کرنے گئے ایک وارڈ کونسلر کی ہروہر ندی میں ڈوب جانے سے موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ وارڈ نمبر پانچ کے کونسلر پروین کمار چکرورتی عرف سونی (35) کچھ لوگوں کے ساتھ ہروہر ندی میں گنیش کی مورتی وسرجن کرنے گئے تھے۔ وسرجن کے دوران مورتی ان کے اوپر گر گئی جس سے وہ بھی دریا کی تیز بہاؤمیں بہہ گئے۔ حادثے میں ڈوب جانے سے ان کی موت ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ غوطہ خوروں کی مدد سے کونسلر کی لاش آج صبح برآمد کر لی گئی ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مونگیر صدر ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lakhi sarai councillor drown in harohar river in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply