ہماچل پردیش کے لاہول اور اسپیتی میں درجہ حرارت مائنس28 ڈگری

شملہ:ہماچل پردیش میں شدید سردی کا قہر جاری ہے اور لا ہول اورا سپیتی کیلانگ سب سے سرد مقام رہا جہاں کم از کم درجہ حرارت مائنس 28 ڈگری نیچے درج کیا گیا۔
اسی طرح کنور کے کالپا میں درجہ حرارت مائنس آٹھ ڈگری اور منالی میں مائنس 7اعشاریہ 2ڈگری نیچے رہا۔ سندرنگر میں درجہ حرارت مائنس ایک اعشاریہ 8 ڈگری، کلو ضلع کے بھنتر میں صفر اعشاریہ 8 ڈگری، شملہ اور سولن میں –
منفی صفر اعشاریہ 6ڈگری کانگڑا میں منفی صفر اعشاریہ 3ڈگری ، اونا ایک اعشاریہ 4ڈگری اور ناین میں صفر سے 3اعشاریہ 7ڈگری منفی میں درج کیا گیا۔
ان علاقوں میں لوگوں کے پاس پانی، کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہو گئی ہے اور ضلع انتظامیہ کی ان تک رسائی نہیں ہو سکی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lahaul and spiti weather in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply