اڑیسہ میں کوئلہ کان میں کام کر رہے چار مزدور ہلاک، تین شدید زخمی

بھونیشور: اڈیشہ کے بھدرک ضلع میں واقع دھامرا پورٹ کمپنی میں چار مزدور کوئلہ کے ڈھیر میں زندہ دفن ہوگئے جب کہ تین مزدور شدیدزخمی ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب مزدور کوئلہ کی لدائی کر رہے تھے۔ ان تما م مزدوروںکو زندہ و مردہ حالت میں فوری طور پر قریب ہی واقع بھدرک اسپتال لے جایا گیا۔جہاں چار مزدوروں کو مردہ قرار دے دیا گیا۔
حادثہ کی خبر پھیلتے ہی علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی اورسیکڑوں مشتعل مزدوروں نے پورٹ کے گیٹ کو نذر آتش کردیا اور کمپنی کا دفتر تہس نہس کردیا۔ مزدوروں نے پورٹ کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر سبرت ترپاٹھی پر حملہ بھی کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Labourers killed at dhamra port in odisha as coal heap caves in in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply