نوئیڈا میں زیر تعمیر دیوار گرنے سے بچہ اور ایک مزدور ہلاک

نئی دہلی:اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں ابھی دو کثیر منزلہ عمارتیں گرنے کے سانحہ کو چند روز بھی نہیں گذرے تھے کہ فیز 3-کے سیکٹر 63-میں ایک زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے ایک بچہ سمیت دو افراد ہلاک اور 2 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

معاملہ کی تحقیقاتی افسر پولس سپرنٹنڈنٹ راجیوکمار سنگھ نے بتایا کہ سیکٹر63اے میں ایک ہوٹل مالک رویندر کا مکان بن رہا تھا اور بیسمنٹ کی کھدائی چل رہی تھی کہ بیسمنٹ کی دیوار بھربھرا کر گر گئی۔ باقی 2زخمیوں کی حالت بھی مخدوش بتائی جاتی ہے۔

یہ دیوار جو ایف این جی روڈ کے سروس روڈ کے متوازی بہہ رہے نالے کے قریب زیر تعمیر تھی جس وقت رات 10اور11بجے کے درمیان گری تو یہ چاروں مزدور پرکاش، ہیم راج ،کوشلیا اور روی شنکر اور ہمانشو نام کا ایک بچہ اس دیوار کے قریب بیٹھے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: labourer child die as under construction wall collapses in noida in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply