محنت کشوں کا دن: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملکی ترقی میں مزدوروں کی محنت کو خراج تحسین پیش کیا

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے آج محنت کشوں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر مزدوروں کی محنت و جانفشانی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ مزدور وں نے ملک کی تعمیرو ترقی میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا، “آج محنت کشوں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ہم ہندوستان کی تعمیرو ترقی میں بے شمار مزدوروں اور کارکنان کے عزم اور سخت محنت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
مزدور ہمارے سماجی شراکت دار ہیں ۔ ’شرمیو جیتے‘! اس موقع پروزیر اعظم نے گجرات اور مہاراشٹر کے عوام کو ان کی ریاستوں کے یوم تاسیس پر انہیںنیک خواہشات پیش کی۔ ایک اور ٹویٹ میں مسٹر مودی نے ردی شنکراچاریہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا درشن اور تعلیم ہمیشہ کے لئے انمول ہے ۔
انہوں نے کہا، “ہندوستانی سماج میں سنتوں کی طویل مدتی تعاون رہا ہے۔ ہم ان کے مثبت اثرات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ” وزیر اعظم نے کہا کہ آج سنت آنجہانی رامانج آچاریہ پر ڈاک ٹکٹ جاری کئے جانے سے متعلق ایک پروگرام میں حصہ لوں گا۔ ان کے قیمتی خیالات سے آج بھی لوگ متاثر ہوتے ہیں۔

Title: labour day pm narendra modi hails workers for indias progress | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: , ,

Leave a Reply