کرغزستان کے صدر چا ر روزہ دورے پر ہندوستان پہنچے

نئی دہلی:کرغستان کے صدر جمہوریہ چار روزہ دورے پر آج یہاں پہنچے۔ صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی ان کا استقبال کریں گے اور ان کے اعزاز میں آج شام عشائیہ دیں گے۔ کرغز صدر 20 دسمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ مشترکہ تجارتی پلیٹ فارم میں بھی ان کے حصہ لینے کی امید ہے۔ کرغز صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ رئیسہ آتم بائیوا اور ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہندوستان آیا ہے۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ کرغز صدر جمہوریہ مسٹر اتمبائف کا بطور صدر یہ پہلا دورہ ہند ہے۔
اس سے پہلے جولائی 2015 میں مسٹر مودی نے کرغستان کا دورہ کیا تھا۔ اس کے بعد ان کا یہ ہندوستان کا دورہ ہورہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، دفاعی، اقتصادی، تجارتی، تعلیمی، انسانی وسائل کی ترقی اور ثقافت اور سیاحتی شعبے سمیت مختلف علاقوں میں مضبوط تعلقات ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی بھی مہمان صدر سے دوران ظہرانہ دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kyrgyzstan president to arrive on four day visit to india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply