راشٹریہ لوک سمتا پارٹی سربراہ کشواہا نے بی جے پی کو 30نومبر تک مہلت دی

پٹنہ:بہارمیں راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آر ایل ایس پی) کے صدر اپیند کشواہانے کہا ہے کہ وہ سیٹوں کی تقسیم کے حوالے سے حتمی فیصلہ کا30نومبر تک انتظار کریں گے۔

مسٹر کشواہا نے کہا کہ وہ سیٹوں کی تقسیم کے معاملہ پر سوائے زیر اعظم نریندر مودی کے کسی اور بی جے پی لیڈرسے تبادلہ خیال نہیں کریں گے۔کشواہا نے کہا کہ چونکہ وہ وزیرا عظم کی وجہ سے ہی این ڈی اے میں شامل ہوئے تھے اس لیے وہ وزیر اعظم سے مل کر انہیں ساری صورت حال سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ2019لوک سبھا انتخابات کے لیے بی جے پی نے جتنی سیٹوں کی پیشکش کی تھی اسے پارٹی لیڈروں نے مسترد کر دیا۔تاہم انہوں نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ انہیںکتنی سیٹوں کی پیش کش کی گئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kushwaha gives an ultimatum to bjp for seat adjustment till nov 30 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment