کمارا سوامی نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا،کانگریس کے رمیش کمار اسپیکر منتخب

بنگلور: کانگریس ،جے ڈی ایس مخلوط حکوت کے وزیر اعلیٰ کمارا سوامی نے ایوان میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔ 117ممبران اسمبلی نے ان کی حکومت کے حق میں ووٹ دیا۔
لیکن اکثریت ثابت کرنے کا عمل شروع ہوتے ہی حزب اختلاف کے قائد یدیو رپا کی قیادت میں بی جے پی کے ممبران اسمبلی واک آؤٹ کر گئے۔لیکن واک آؤٹ سے پہلے یدیو رپا کمارا سوامی کو کھری کھوٹی سنا گئے اور کہا کہ کمارا سوامی نے ہر کسی کو دھوکا دیا اور اقتدار کے لالچ میں سب کچھ کر گذرے۔

قبل ازیںاسپیکرکے عہدے پرکانگریس کے دور اقتدار میں اسپیکر کے عہدے پر فائز آر رمیش کمار کو منتخب کر لیا گیا۔ بی جے پی امیدوار ایس سریش کمار نے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔ اسپیکر منتخب ہوتے ہی سب سے پہلے رمیش کمار نے بی جے پی کے بی ایس یدیورپا کو حزب اختلاف کا قائد منتخب کرایا۔

جس کے بعد وزیر اعلیٰ نے اسمبلی میں تحریک اعتماد پیش کی ۔تحریک اعتماد پیش کرتے ہوئے کمارا سوامی نے کہا کہ کافی غور و فکر کے بعد یہ مخلوط حکومت تشکیل دی گئی ہے اور ان کی پارٹی کا مستقبل بھی اسی اتحاد پر ٹکا ہے۔کمارا سوامی نے کہا کہ جے ڈی ایسکو اکثریت ملی ور نہ کسی اور پارٹی کو ملی۔مجھے اس بات سے قلبی تکلیف ہوئی کہ لوگوں نے انہیں منتخب نہیںکیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kumaraswamy wins floor test 117 mlas vote in his favour in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply