وزیر اعظم نریندر مودی نے ہند۔ روس رشتوں میں کوڈن کلم یونٹ ون کو ایک تاریخی قدم بتایا

نئی دہلی / کوڈن کلم:وزیر اعظم نریندر مودی نے جوہری توانائی کے شعبہ میں ملک کو خود کفیل بنانے کے لئے روس کے تعاون سے شروع کئے گئے کوڈن کلم جوہری توانائی پروجیکٹ (کے کے این پی پی) کی 1000 میگاواٹ کی پہلی یونٹ قوم کے نام وقف کرتے ہوئے آج کہا کہ یہ ہند۔روس دو طرفہ تعلقات کی سمت میں اٹھایا گیا تاریخی قدم ہے۔
نئی دہلی سے مسٹر مودی نے ماسکو سے روس کے صدر ولادیمیر پتن اور چنئی سے تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے جے للتا کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کوڈن کلم منصوبے کا پہلا یونٹ قوم کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ اس یونٹ کے کام کو کامیابی سے مکمل کیا جانا ہندوستان اور روس کی اسٹریٹجک شراکت داری کی مثال ہی نہیں ہے بلکہ یہ ہماری پرانی دوستی کا جشن بھی ہے۔
جوہری توانائی کے شعبہ میں دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی بدولت یہ منصوبہ شروع ہوسکا۔ عام طور پر لوگوں کو نہیں پتہ ہوگا کہ کوڈن کلم۔1 ملک کی سب سے بڑا پاور یونٹ ہے۔ اس منصوبے کے تحت اب ایک ایک ہزار میگاواٹ کی پانچ سے زیادہ یونٹیں بنانے کا منصوبہ ہے۔
مسٹر مودی نے ایسے پروجیکٹوں کے درمیان ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انسانی ترقی کی کہانی ٹیکنالوجی کے فوائد اور اس کے بل پر بڑی اقتصادی خوشحالی کا تانا بانا ہے اور یہ ماحولیات کو نقصان پہنچائے بغیر مکمل ہوتے ہیں۔
ہمارے پاس ملک کے لئے ایک نقطہ نظر ہے جس میں اپنے مادر وطن کا احترام کرتے ہوئے اقتصادی ترقی کے اہداف کو حاصل کرنا اور صاف توانائی کے ذریعے صنعتی ترقی کو رفتار دینا شامل ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kudankulam unit i historic step in india russia ties says modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply