شری دیوی کے انتقال پر صدر جمہوریہ وزیر اعظم مودی اور راہل گاندی کا اظہار تعزیت

ممبئی: سری دیوی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ اورپرستارتو صدمے سے دوچار ہیں وہیںملک کےصدر جمہوریہ ،وزیراعظم اور رکانگریس صدر نے ان کے گزرجانے سے بے حد افسوس میں ہے جس کا انہوں نے سوشل میڈیا پراظہارکیا ہے۔
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ٹوئٹر پر اپنے تعزینی پیغام میں کہا ’شری دیوی کے انتقال کی خبر سن کر صدمہ ہوا۔ ان کے جانے سے لاکھوں شائقین کے دل ٹوٹ گئے۔’موندرم پرائی‘، ’لمحے‘ اور ’انگلش ونگلش‘ جیسی فلموں میں ان کی اداکاری دیگر فنکاروں کے لئے متاثر کن رہے گی۔ ان کے اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں کے ساتھ میری دلی تعزیت۔“
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایک ٹویٹ میں شری دیوی کے انتقال پر ان کے کنبے اور مداحوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ مودی نے ٹویٹ کیا کہ ”معروف اداکارہ سری دیوی کی بے وقت موت کی خبر کافی دکھ پہنچانے والی ہے۔ وہ فلمی دنیا کی مشہور اور تجربہ کاری اداکارہ تھیں۔ انہوں نے اپنے طویل فلمی کیریئر میں مختلف کردار ادا کرکے انہیں یادگار بنایا۔ دکھ کی اس گھڑی میں میں ان کے کنبے اور مداحوں کے ساتھ ہوں۔ خدا ان کی روح کو سکون دے۔“
کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے شری دیوی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”ہندوستان کی پسندیدہ اداکارہ شری دیوی کے اچانک اور غیر معمولی انتقال کی خبر سن کر حیران ہوں۔ شری دیوی بہترین اور کثیر جہتی اکاراوہ تھیں جنہوں نے کئی زبانوں کی فلموں میں اپنی اداکاری کی چھاپ چھوڑی۔ ان کے خاندان کے لئے میری تعزیت۔ ان کی روح کو سکون ملے۔“

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kovind modi rahul mourn sridevis death in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply