وزیر اعظم مودی، این ڈی اے کے وزراءاعلیٰ اورکچھ اپوزیشن لیڈروں کی موجودگی میں کووند نے پرچہ داخل کیا

نئی دہلی: قومی جمہوری محاذ(این ڈی اے) کے صدارتی امیدوار رام ناتھ کووند نے وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے سینئر لیڈران لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، ایم وینکیا نائیڈو ، سشما سوراج اور دیگر اتحادی پارٹیوں کے لیڈروں نیز وزرا اعلیٰ کی موجود گی میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
اس موقع پر مسٹر کووند کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ، پارٹی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، وزیر خارجہ سشما سوراج، اطلاعات و نشریات کے وزیر ایم وینکیا نائیڈ، پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار، وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ، سڑک ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری، لوک جن شکتی پارٹی کے سربراہ اور مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کے ساتھ ہی کئی ریاستوں کے وزرا اعلیٰ اور این ڈی اے کی اتحادی پارٹیوں کے رہنما اور کچھ اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران بھی موجود تھے۔
شرومنی اکالی دل کے لیڈر اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل، آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ اور تلگودیشم پارٹی کے سربراہ این چندرا بابو نائیڈ، تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، آسام کے وزیر اعلیٰ سروانند سونوال، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ رمن سنگھ، راجستھان کی وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے، اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ تریویندر سنگھ راوت اور منی پور کے وزیر اعلیٰ این برین سنگھ بھی موجود تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kovind files nomination for presidential poll in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply