مہاراشٹر میں دلتوں کے ریاست گیر مظاہروں سے عام زندگی مفلوج

ممبئی: مہاراشٹر میں سماجی حیثیت کو بنیاد بنا کر دلتوں کے پر تشدد مظاہروں سے ممبئی، پنے، اورنگ آباد اور جالنہ سمیت کئی شہر اور قصبات میں زبردست کشیدگی پھیل گئی۔ کئی مقامات پر دفعہ144انافذ کر دی گئی تو کہیں دہشت کے باعث بازار بند اور سڑکیں ویران ہو کر کرفیو جیسا سماں نظر آرہا ہے۔حالت بدتر ہوتے دیکھ کر وزیر اعلیٰ دیوندر فدنویس نے عوام سے امن کی پر زور اپیل کی۔
دریں اثنا بابائے آئین بابا بی آر امبیڈکر کے پوتے اور سماجی کارکن پرکاش امبیڈکر نے کل بدھ کو مہاراشٹر بند کی کال دی۔مرکزی رام داس اتھاولے نے مہاراشٹر کے ذات پات جھگڑوں کے پس پشت ایک تنازعہ کا اشارہ دیا۔ ممبئی پولس کے مطابق ان مظاہروں میںمختلف مقامات سے100افراد گرفتار کر لیے گئے۔
کانگریس صدر راہل گاندھی نے ان مظاہروں پر بی ے پی اور آر ایس ایس پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے فسطائی نظریہ ایک مرکزی ستون یہ ہے کہ دلتوں کو سماج کی کھرچن بن کر ہی رہنا چاہیے اور انہیں کسی طور معاشرتی رتبہ نہ دیا جائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Koregaon bhima caste violence in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply