کوپارڈی جنسی زیادتی و قتل کیس میں3کو سزائے موت

احمد نگر: احمد نگر ضلع سیشن عدالت نے بدھ کے روز کوپار ڈی ریپاور قتل کیس میں مجرم قرار دیے گئے تینافراد کو سزائے سنادی۔ عدالت نے 18نومبر کو 21سالہ جتندر بابولال شنڈے عرف پپو، اور شریک ملزم 29سالہ سنتوش گورکھ بھاول اور 28سالہ نتین بھیلیوم کو مجرم قرار دیا تھا۔21
نومبر مو مدعا علیہان کے وکیل پرکاش اہیر نے یہ کہتے ہوئے اپنے ایک موکل بھیلیوم کے تئیں نرمی برتنے کی اپیل کی تھی کہ وہ ایک طالبعلم ہے اور غریب دلت خاندان کا واحد کفیل ہے۔
یاد رہے کہ 13جولائی 2016کو ان تینوں نے احمد نگر ضلع کے کرجات تعلقہ کے کوپارڈی گاؤں میں ایک14سالہ لڑکی سے اجتماعی جنسی زیادتی کرنے کے بعد بڑی بے رحمی سے قتل کر دیاتھا۔

Title: kopardi rape and murder case death sentence awarded to all three convicts | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply