بنگال میں درگا پوجاکے موقع سخت حفاظتی بندوبست

کلکتہ:مغربی بنگال پولس نے ریاست کے سب سے بڑے تہوار درگا پوجاکے موقع ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ مغربی بنگال کے ڈائریکٹر جنرل آف پولس سرجیت کار پر کائستہ نے آج کلکتہ پولس کمشنر راجیو کمار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے ہائی الرٹ جاری کیا ہے اور اس کیلئے ہر ممکن کارروائی اور انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی خاص دھمکی ہمیں اب تک موصول نہیں ہوئی ہے انہوں نے عام آدمی سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کوئی افواہ پر گھبرائے نہیں اورنہ ہی کوئی افواہ پھیلائیں۔کوئی پریشانی ہونے پر کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔کنٹرول روم 24گھنٹے کھلے رہیں گے۔ ڈی جی پی نے کہاکہ ریاست کے ضلعوں میں کل 22,000درگا پوجا کے پنڈال لگائے گئے ہیں۔
اس موقع پر دو لاکھ پولس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ رضاکار، فائر بریگیڈ، میونسپل کارپوریشنوں کے ذمہ دار اور ڈیزاسٹر منجمنٹ گروپ بھی اس میں شامل ہیں۔ڈی جی پی نے کہا کہ اب تک پوجا پنڈال آرگنائزیشن کمیٹی کی جانب سے کوئی بڑی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔اب تک 82افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔حکومت نے سخت رویہ اپنا یا ہے۔پولس اسٹیشن اور ایس پی کے پاس جو بھی شکایت آئے گی اس پر کارروائی ہوگی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kolkata police puts in place security for durga puja days in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply