کولکاتا پولس نے جماعت المجاہدین کے 6 دہشت گرد وں کوگرفتارکیا

کلکتہ:اڑی میں فوجی کیمپ پر دہشت گردانہ حملے کے بعد ملک بھر میں جاری ہائی الرٹ کے دوران آج مغربی بنگال اسپیشل ٹاسک فورسیس نے دہشت گردانہ حملے کی ایک بڑی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے جماعت المجاہدین کے مبینہ 6دہشت گردو ں کو گرفتار کیا ہے۔ پولس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ 6مبینہ دہشت گرد ملک میں دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ بنارہے تھے۔
6میں 5دہشت گردو ں کا اکتوبر 2014میں ہوئے بردوان بم دھماکے میں این آئی اے کے چارج شیٹ میں نام ہے۔16ستمبر کو ہی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔سینئر پولس افسرنے کہا کہ ان گرفتاری سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ریاست کو دہشت گردانہ کارروائی سے محفوظ رکھنے کیلئے پولس مستعد ہے۔ مغربی بنگال کے تمام پولس اسٹیشنوں کو ہدایت دی ہے کہ مشتبہ سرگرمیوں کی خبر ملتے ہی فوری کارروائی کریں۔عوامی مقامات بالخصوص بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں سیکورٹی انتظامات سخت کریں۔
پولس کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق بنگلہ دیش کی ممنوعہ تنظیم جماعت المجاہدین سے ہے۔پولس کی کئی ٹیموں کو دہشت گردانہ حملے روکنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ جوائنٹ کمشنر آف پولس (کرائم)ویشال گرگ نے کہا کہ6گرفتار افراد میں سے تین کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔یہ افراد 2014اکتوبر میں بردوان ضلع کے کھگڑا گڑھ میں بم دھماکہ کے بعد سے ہی فرارتھے۔یہ لوگ ریاست چھوڑ کر جنوبی ہندوستان میں جاکر بس گئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kolkata police arrests six jamaat ul mujahideen in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply