مسلم پرسنل لا کے اجلاس کے موقع پر تین طلاق کی حمایت میں بی جے پی کے جلسہ کرنے پر مسلم رہنماؤں کا اظہار تشویش

کولکاتا:کولکاتا میں18نومبر سے شروع ہونے والے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے تین روزہ اجلاس کے موقع پر مغربی بنگال بی جے پی کی جانب سے بھی 18مئی کو یکساں سول کوڈ اور تین طلاق پر پابندی کے مطالبہ کی حمایت میں مظاہرے کا اعلان کر نے پر کولکاتا کے مسلم رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ بی جے پی ریاست میں فرقہ پرستی کو پھیلانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی ہے۔
خیال رہے کہ بی جے پی نے 18مئی کو ریاست بھر میں یکساں سول کوڈ اور تین طلاق پر پابندی کی حمایت میں مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔اس اعلان کے بعد مسلم پرسنل لا بورڈ کے اجلاس کی انتظامیہ کو اندیشہ ہے کہ کہیں اس کے ذریعہ بورڈ کے اجلاس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش تو نہیں کی جارہی ہے۔ آل انڈیا مائناریٹی فورم کے صدر قمرالزماں نے کہا کہ بی جے پی ریاست میں امن و امان کی فضا خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
ہماری مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ امن وامان کو قائم رکھیں۔مگر اس کے باوجود بی جے پی ہماری راہوں میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کرے گی تو ہم اس کا جواب دیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kolkata clerics launch twin attacks target bjp and tmc on triple talaq in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply