کوکراجھار حملے میں غیر ملکی ہاتھ: راج ناتھ

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آسام کے کوکراجھار میں عسکریت پسند حملے کو انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں بیرونی ایجنسیوں کا بھی ہاتھ ہے اور ضرورت پڑنے پر قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) سے اس حملے کی تحقیقات کرائی جا سکتی ہے۔
مسٹر سنگھ نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اس حملے پر اپنے بیان میں اور اس پر ایوان بالا میں ارکان کی طرف سے طلب کی گی وضاحت کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شمال مشرق میں 50 -60 برسوں سے اس طرح کی سرگرمیاں ہوتی رہی ہیں۔ آسام میں 1988 کے بعد سب سے کم تشدد سال16۔ 2015 میں ہوا ہے۔ کوئی سیکورٹی اہلکار شہید نہیں ہوا ہے۔
گزشتہ 10 برسوں کے مقابلے میں سب سے کم عام لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر 2014 میں ہونے والے عسکریت پسند حملے کے بعد کی گئی کارروائی میں 39 عسکریت پسند مارے گئے اور 600 کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس سے عسکریت پسند مایوس ہو گئے لیکن اب پھر سے یہ حملہ ہوا ہے۔ اس حملے میں شامل عسکریت پسندوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kokrajhar attack rajnath says probe could be handed over to nia in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply