حکومت کوہ نور واپس لانے سے متعلق اپنے موقف سے آگاہ کرے: سپریم کورٹ

نئی دہلی: سپریم کورٹ آف انڈیا نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ یو کے سے کوہ نور ہیرا واپس لانے سے متعلق اپنا موقف بتائے۔یہ بیش قیمت ہیرا واپس لانے کے لیے آل انڈیا ہیومن رائٹس اور سوشل جسٹس فرنٹ کی ایک عذرداری کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس آف انڈیا ٹی ایس ٹھاکر نے کہا کہ اس ہیرے پر کئی ملکوںکا دعویٰ ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش بھی اس کی ملکیت کے دعویدار ہیں۔ اور اس وقت یہ ایک بادشاہت والے ملک کے قبضہ میں ہے۔
عدالت نے حکومت سے معلوم کیا کہ کیا کوہ نور ہیرا واپس ہندوستان لانے کے لیے اس نے اپنی مقدور بھر کوشش کر لی۔تین سال پہلے بربرطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا تھا کہ کوہ نور شاہی تاج کی زینتہے اور اسے کسی حال میں واپس نہیں کیاجا سکتا۔مسٹر کیمرون نے کہا تھاکہ وہ واپسی میں یقین نہیں رکھتے ۔ جہاں تک واپس کرنے کا تعلق ہے تو میں نہیں سمجھتا کہ یہ کوئی سمجھداری ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kohinoors return government asked for opinion by supreme court in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply