کیرل میں سروس ریواور سے اتفاقیہ گولی چلنے سے پولس افسر ہلاک

کوچی:کیرالہ میں کوچی ضلع میں اتوار کو علی الصباح گشت کے دوران ایک پولیس افسر اپنے ہی سروس پستول سے اچانک گولی چلنے سے ہلاک ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایرناکلم میں مسلح ریزرو کیمپ کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ سابو میتھیو ایک اور پولیس کانسٹیبل کے ساتھ گشت پر تھے لیکن جب پولیس کی گاڑی پارکنگ کے علاقے کی طرف جا رہی تھی اسی دوران میتھیو کی پستول سے گولی چل گئی جو ان ان کے سینے کے پار نکل گئی۔
پولیس افسر کو فوری طور پر ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایاگیا لیکن ان کی جان نہیں بچائی جا سکی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kochi police officer accidentally shoots himself dead in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply