وزیر اعظم نریندر مودی الووا میں17جون کوکوچی میٹرو کا افتتاح کریں گے

ترواننت پورم:وزیراعظم نریندرمودی 17جون کو الوا میں کوچی میٹرو کا افتتاح کریں گے۔ کیرالہ کے اس سب سے بڑے پروجکٹ کی تکمیل کا تخمینہ5180کروڑ روپے ہے۔ موصولہ خبروں کے مطابق نئی دہلی نے اس بابت وزیراعلیٰ کو مکتوب روانہ کیا تھا کہ مسٹر مودی اس پروگرام میں شرکت کریں گے اور وہ میٹرو کا افتتاح کریں گے۔ پہلے مرحلہ میں 13کلومیٹر ریلوے لائن کا کام مکمل ہوگیا ہے اور تمام اسٹیشن بن کرتیار ہوچکے ہیں۔ افتتاح کے بعد میٹرو کی سروس شروع ہو جائے گی۔
میٹرو ٹرین الووا سے پل پلاریوٹمکے درمیان چلے گی۔ دوسرے مرحلے کی میٹرو کا کام 12کیلومیٹر کا ہوگا جو الووا سے پٹٹا کے درمیان چلائی جائے گی۔ اس معاملے میں ایک تنازع بھی پیدا ہو گیا تھا جب کیرالہ کے ایک وزیر نے یہ بیان دے دیا تھا کہ وزیر اعلیٰ مسٹر وجین اس پروجکٹ کا افتتاح کریں گے ،لیکن مسٹر وجین کے دفتر نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ مسٹر مودی اس افتتاحی پروگرام میں شریک ہو رہے ہیں۔

Title: kochi metro inauguration on june 17 pm modi will do the honours | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply