نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جان کی کا دورہ ہند 24اکتوبر سے

نئی دہلی: نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جان کی 24 اکتوبر کو تین دن کے دورے پر ہندستان آئیں گے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ مختلف موضوعات پر دو طرفہ بات چیت کریں گے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے آج یہاں ہفت روزہ بریفنگ میں بتایا کہ نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کا دورہ 24 سے 27 اکتوبر تک ہوگا اور ان کے ساتھ ایک اعلی سطحی تجارتی وفد اور کچھ دیگر رہنما بھی آئیں گے۔ مسٹر جان کی 24 اکتوبر کی شام ممبئی پہنچیں گے جہاں وہ بمبئی اسٹاک ایکسچینج کی طرف سے منعقد پروگرام سے خطاب کریں گے۔ وہ مہاراشٹر کے گورنر اور وزیر اعلی سے بھی ملیں گے اور دونوں ممالک کے ایک مشترکہ پروگرام میں بھی شرکت کریں گے مسٹر سوروپ نے کہا کہ اس کے بعد نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم دارالحکومت دہلی آئیں گے اور مسٹر مودی کے ساتھ پہلے بالمشافہ اور پھر وفود کی سطح کی مذاکرات میں شامل ہوں گے۔
اس دوران دونوں رہنما مختلف باہمی مسائل پر تفصیل سے بات چیت کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ مسٹر مودی ان کے سامنے ایٹمی سپلائرز گروپ میں ہندستان کی رکنیت کا مسئلہ بھی اٹھاسکتے ہیں۔ مسٹر کی کا صدر پرنب مکھرجی سے بھی ملنے کا پروگرام ہے. وہ ایک کاروباری کانفرنس میں بھی حصہ لیں گے۔ مسٹر کی 27 اکتوبر کو پہلے کوچی جائیں گے اور پھر سے وہاں سے وطن روانہ ہوجائیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kiwi prime minister to visit india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply