مودی حکومت نے کسانوں کے سات مطالبات تسلیم کر لیے:وزیر زراعت

نئی دہلی: مودی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مطالبات منوانے کے لیے دس روز کی پدیاترا کے بعد قومی دارالخلافہ میں داخل ہونے والے کاشتکاروں کے سات مطالبات تسلیم کر لیے ہیں۔مرکزی وزیر زراعت گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا ہے کہ کسانوں کے سات مطالبات مان لیے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا شب بھر ملاقاتوں کے دورچلے تب کہیں ان مطالبات پر اتفاق رائے ہوا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس کا اعلان بھی کر دیا ہے۔پھر بھی دھرنا جاری رہتا ہے تو یہ دھوکہ فریب اور بددیانتی ہے۔

گجیندر نے کہا کہ مودی حکومت کسان حامی حکومت ہے اسی لیے ہم نے کسانوں کے مفاد میں قدم اٹھائے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت این جی ٹی کے اس فیصلہ کے خلاف ، جس میں کہا گیا ہے دس سال پرانے ٹریکٹروں اورگاڑیوں پر پابندی لگانا چاہئے، عدالت سے رجوع کرے گی۔

تاہم موصول اطلاع کے مطابق کسان لیڈر این ٹکیت نے کسانوں کی تحریک ختم کرنے کا اعلان کر دای اور کسانوں نے بھی گھر واپس جانا شروع کر دیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kisan kranti padyatra govt accepts 7 out of 11 demands of farmers in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply