ممبئی کے ایلفین اسٹون روڈ لوکل ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ،22ہلاک تین درجن سے زائد زخمی

ممبئی: ممبئی کے ایلفین اسٹون لوکل ٹرین ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچ جانے سے کم از کم22افراد ہلاک اور36 دیگرزخمی ہو گئے۔واقعہ یوں بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کی صبح ممبئی میں زبردست بارش کے بعد ایلفین اسٹون اور پاریل ریلوے اسٹیشن کے درمیان اوور برج پر الیکٹرک شارٹ سرکٹ ہوجانے کی افواہ سے لوگ سراسیمہ ہو گئے اور انہوں نے جان بچانے کے لیے بھاگنا شروع کر دیا۔ جس وقت یہ افواہ پھیلی تو صبح کا وقت تھا اور دفاتر جانے والوں کا ہجوم تھا جس کے باعث بے تحاشہ بھاگتے ہوئے لوگ اوور برج کی سیڑھیوںپر ایک دوسرے پر گرنے لگے۔
جس میں متعدد لوگ پیروں تلے کچلے گئے۔ جن میں سے22نے دم توڑ دیا اوردرجنوں افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔لوگ اس قدر خوفزدہ تھے کہ کچھ نے پل کے اوپر سے ہی نیچے چھلانگ لگا دی۔اور کچھ لوگ لوہے کی ریلنگ اور بھیڑ کے درمیان بری طرح پھنس گئے۔کچھ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ بینک وقت چار ٹرینیں آگئی تھیں اور ان ٹرینوں میں سوار ہونے کے لیے بھاگنے کے دوران بارش کے باعث کچھ لوگ پھسل کر گر پڑے اور یہی بھگدڑ کا سبب بن گیا۔
اس وقت زبردست بارش رکنے کے انتظار میںلوگ پل پر اس قدر بھاری تعداد میں جمع ہو گے تھے کہ تل دھرنے جگہ نہیں رہی تھی۔پولس ان رپورٹوں کی تحقیقات کر رہی ہے کہ پل کے قریب شارٹ سرکٹ کا زبردست دھماکہ ہوا تھا جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور انہوں نے گھبرا کر بھاگنا شروع کر دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Killer stampede at mumbais elphinstone road local railway station in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply