بہار میں مورتی وسرجن کے دوران 9 بچے ڈوب کر ہلاک

بھاگلپور:بہار میں بھاگلپور ضلع کے بیہہ پور تھانہ علاقے کے مہنت استھان کے نزدیک کل شام ایک تالاب میں گنیش کی مورتی وسرجن کے دوران ڈوبنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر9 ہوگئی ہے۔ بھاگلپور کے اسسٹنٹ کلکٹرہری شنکر پرساد نے یہاں بتایا کہ دھرم پور مڑوا گاؤں کے کچھ نوجوان گنیش کی مورتی وسرجن مہنت استھان کے نزدیک واقع تالاب میں کر رہے تھے تبھی وہ لوگ اچانک گہرے پانی میں چلے گئے۔
اس حادثے میں سوربھ کمار (15)، پنٹو کمار (13)، چھوٹو کمار (10)، راہل کمار (12) اور نرنجن یادو (16) کی لاشیں برآمد کر لی گئی تھیں۔ مسٹر پرساد نے بتایا کہ کلر ات گئے غوطہ خوروں کی مدد سے بٹو کمار (12)، وکاس کمار (13)، انکیش کمار (12) اور ننکو کمار (13) کی لاشیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔
آفات سے نمٹنے والے محکمہ کی جانب سے مرنے والوں کے قریبی رشتہ دار کو امدادی رقم کے طور پر آج چار۔چار لاکھ روپئے دیئے جائیں گے۔ اس دوران بچوں کی موت سے مشتعل افراد نے مہنت استھان کے نزدیک قومی شاہراہ نمبر 31 کو جام کردیا ہے۔ مشتعل افراد 10 لاکھ روپئے معاوضہ اور نوکری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پولیس کے سینئر حکام لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kids drown during idol immersion in bhagalpur ndrf rescues 5 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply