تائکونڈو کھلاڑی کھیم چند منی پور اسمبلی کے اسپیکر منتخب

امپھال:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کھیم چند کو آج منی پور اسمبلی کے نئے اسپیکرکی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔54سالہ مسٹرکھیم چند کوریائی مارشل آرٹ تائکونڈو ماہر ہیں اور وہ پہلی بار سینگجا میااسمبلی حلقہ سے ممبر اسمبلی منتخب کئے گئے ہیں۔ ریاست کے وزیر اعلی این برین سنگھ نے کہا کہ مسٹر کھیم چند متوازن شخصیت والے انسان ہیں۔
ان سے امید ہے کہ وہ منصفانہ طریقے سے کام کریں گے اور جمہوری اقدار کو برقرار رکھیں گے۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ اوکرام ابوبی سنگھ اور کانگریس لیڈروں کے گووند داس اور کے میگھاچندر نے مسٹر کھیم چند کے نئے اسپیکرمنتخب ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے غیر جانبدارانہ طور پر کام کرنے کی اپیل کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Khemchand elected speaker of manipur assembly in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply