طلاق پرسپریم کورٹ کی رولنگ کی روشنی میں پرسنل لا بورڈ بھی شریعت کی حدود میں کوئی فیصلہ کرے گا

لکھنؤ :تین طلاق کے سلسلے میں آج سپریم کورٹ کے فیصلے کا قانونی مطالعہ کرنے کے بعد آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ 10 ستمبر کو بھوپال میں مجوزہ اجلاس میں غورخوض کرے گا۔
عدالت عظمی کے فیصلے کے فوری بعد بورڈ کے رکن مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے یواین آئی کو بتایا کہ 10 ستمبر کو بھوپال میں ہونے والی میٹنگ میں تین طلاق کے سلسلے میں ملک کے قانون کو ذہن میں رکھتے ہوئے شریعت کے دائرے میں کوئی فیصلہ لیا جا سکتا ہے، اگرچہ اس سے قبل سپریم کورٹ کے فیصلے کا قانونی مطالعہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر بورڈ کا خیال ہے کہ پرسنل لا میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے، لیکن بورڈ بھی چاہتا ہے کہ ملک کے قانون پربھی مکمل طور عمل کیا جانا چاہیے۔ 10 ستمبر کو بھوپال میں اسلامی اسکالرس اور قانون کے ماہرین بیٹھیںگے۔ مل بیٹھ کر ہی کوئی نتیجہ نکالا جا سکتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Khalid rasheed firangi mahali statement on sc verdict in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply