کیرل میں ہجوم کی پٹائی سے قبائلی شخص کی موت

نئی دہلی: کیرل کے پل ککڑ میں انسانیت کو شرمسار کر دینے والا واقعہ پیش آیا ۔چوری کے الزام میں 27سالہ قبائلی شخص کی پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
دوکان سے سامان چوری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مقامی لوگوں نے اس کی پٹائی کر دی۔ زخمی حالت میں اسے اسپتال منتقل کیا گیا اسے کے بعد پولس کو اطلاع دی گئی موقع پر جب تک پولس پہنچی تب تک ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولس نے اس شخص کی سناخت منو کے طور پر کی ہے۔
منو گزشتہ کچھ مہینوں سے مکالی کے قریب جنگلوں میں رہتا تھا، مقامی لوگوں کے انصار اسے کئی بار شہر میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ پو لس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کر لیا ہے۔
ساتھ ہی کچھ مجرموں کی سناخت کی ہے۔ عین شاہدین کے مطابق کچھ لوگوں نے منو کے ہاتھ باندھ دیئے تھے اور اس کے ساتھ سلفی لے رہے تھے۔

Title: kerala tribal man beaten to death after being accused of theft mob posts visuals on social media | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply