کیرل کے وزیر نقل و حمل تھامس چنڈی نے استعفیٰ دے دیا

تھرواننت پورم : کیرل میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت والی بایاں جمہوری محاذ (ایل ڈی ایف) حکومت میں این سی پی کی نمائندگی کرنے والے تھامس چنڈی نے اراضی تجاوزات کے ایک معاملہ میں نام آنے وزیر نقل و حمل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
مسٹر چنڈی نے، پرگذشتہ کئی ماہ سے مختلف اراضی قوانین کی خلاف ورزی اور الاپوزہ ضلع میں ان کے پر تعیش لیک پیلیس رزارٹ کے لیے غیر قانونی طریقہ سے فائدے اٹھانے کے الزامات عائد کیے جارہے ہیں،اپنا استعفیٰ نامہ پارٹی کے ریاستی صدر ٹی پی پیتھمبرم کو سونپا جنہوں نے اسے وزیر اعلیٰ پینا رائی وجئین کو دوپہر ایک بجے لے جا کر دے دیا۔
واضح رہے کہ مسٹر چنڈی ایل ڈی ایف وزارت سے مستعفی ہونے والے تیسرے وزیر ہیں۔اس سے قبل سی پی ایم کی سینٹرل کمیٹی کے رکن ای پی جے راجن اقربا پروری اور مسٹر چندی کے پارٹی کے ساتھ اے کے سسیندرن ایک خاتون صحافی کے ساتھ جنسی چھیڑ چھاڑ کے الزام میں ریاستی کابینہ سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔

Title: kerala transport minister thomas chandy resigns | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply