بیٹے نے باپ کاقتل کر نے کے بعدلاش کے قتلے کر کے مختلف جگہوں پر پھینک دیے

کوچی:ایک36سالہ آئی ٹی پروفیشنل نے مبینہ طور پر اپنے باپ کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد اس کی لاش کے تمام اعضاءکے کئی ٹکڑے کیے اور قتل کے شبہ سے بچنے کے لیے مختلف مقامات پر یہ قتلے پھینک دیے۔
رپورٹوں کے مطابق شیرین جان کو ،جو ٹیکنو پارک میں ایک آئی ٹی کمپنی میں ملازم ہے، اس اعتراف کے بعد کہ68سالہ لاپتہ باپ جوئے وی جان کو اس نے گذشتہ ہفتہ گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا، گرفتار کر لیا گیا۔
جائے وی جان گذشتہ 30-35سال سے امریکہ میں تھا اور حال ہی میں چینگا نور کے قریب اپنے آبائی وطن مکان میں آیا تھا۔ پولس کے مطابق جائداد کے تنازع نے شیرین کو باپ کی جان لینے پر مجبور کر دیا۔
پولس نے لاش کے کچھ اعضاءبرآمد کر لیے ہیں جو شیرین کے اعتراف کی بنیاد جوئے کے ہی ہیں۔ جان گذشتہ بدھ سے ہی لاپتہ تھا ۔جان کی بیوی میریاما نے اس کی گمشدگی کی پولس میں رپورٹ درج کرادی تھی۔شیرین نے دوران تفتیش اپنا جرم قبول کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kerala techie cuts father into pieces and dumps body parts nabbed in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply