کیرل ریپ کیس کے تینوں ملزم پادریوں کی درخواست پیشگی ضمانت ہائی کورٹ سے خارج

تھیرواننت پورم:کیرل ہائی کورٹ نے ایک خاتون سے جنسی زیادتی کرنےکے ملزم مالنکارا سیرین اورتھودوکس چرچ کے تین پادریوں کی پیشگی ضمانت کی درخواستیںخارج کر دیں۔

ابراہام ورگیزعرف سونی ورگیز ، جوز میتھیو اور جائس کے جارج نام کے ان تینوں پادریوں نے مالنکارا سیرین اورتھوڈوکس چرچ کے ان سمیت پانچ پادریوں میں سے چار کے خلاف کیرل پولس کی کرائم برانچ کے ذریعہ ریپ کے الزامات لگائے جانے کے بعد پیشگی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

ان پر الزام ہے کہ کئی سالوں سے وہ ایک شادی شدہ خاتون سے ریپ اور بلیک میل کر رہے ہیں۔ ان کی درخواست خارج کرتے ہوئے جسٹس راجا وجے راگھون نے کہا کہ ملزموں کے خلاف سنگین الزامات ہیں اور اس مرحلہ پر انہیں پیشگی ضمانت دینے سے تحقیقات پر جو ابھی ابتدائی مرحلہ میں ہے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

واضح ہوکہ چوتھے مزم جانس وی میتھیو نے پیشگی ضمانت کی درخواست نہیں دی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kerala rape case hc declines anticipatory bail to three priests in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply