کیرل نن ریپ کیس میں چرچ نے پادری کا دفاع کیا

کوچی:کیرل پولس نے ریپ کے ملزم پادری فرینکو ملاکل کو سمن جاری کر کے 19ستمبر کو تھانے میں طلب کیا ہے۔پولس نسپکٹر جنرلوجے سکرے نے کہا کہ اس کیس میں کئی متضاد بیانات ہیں۔

یہ بہت پرانا کیس ہے اور زبانی گواہی پر درج ہے نیز ہر شخص کا ایک مختلف بیان ہے۔ ہم نے کئی متضاد بیانات کو جانچا پرکھا ۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ اور گواہوں کا تحفظ کرنا پولس کی ذمہ داری ہے۔جسے وہ بخوبی نبھا رہی ہے۔

دریں اثنا جالندھر کا وہ چرچ جہاں ملزم پادری تعینات ہے فرینکو کی حمایت کرتے ہوئے انہیں بے قصور بتایا ہے۔ چرچ نے این بیان جاری کر کے نن کی نیت پر شبہ ظاہر کیا اور کہا کہ یہ ساری کارروائی انتقامی جذبہ کے تحت کی گئی ہے۔

کیونکہ پادری فرینکو نے اس نن کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kerala nun raped multiple times by bishop police tell court as church defends priest in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply