راہبہ کی عصمت دری کے الزام میں گرفتار پادری 14روز کے لیے عدالتی تحویل میں

کوچی:راہبہ کے ساتھ ریپ کے الزام میں گرفتار کیے گئے پادری فرینکو ملککل کو کیرل کی ایک عدالت نے ضمانت دینے کے بجائے پیر کے روز ان کے ریمانڈ کی مدت میں14روز کی توسیع کر کے انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا۔

اب سابق پادری 6اکتوبر تک جیل میں رہیں گے۔پادری کا کوٹایم پولس کلب میں طبی معائنہ کیا گیا تھا۔وہ ہفتہ سے اسی جگہ قید رکھے گئے ہیں۔پادری کی پولس تحویل پیر کے روز ختم ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

جہاں پولس نے دو روزہ پولس ریمانڈ کے دوران اپنی کارگذاری رپورٹ میں بتایا کہ طبی معائنہ سے راہبہ سءجنسی زیادتی کرنے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اس میں یہبھی کہا گیا ہے کہ پادری نے راہبہ کے جنسی استحصال کے لیے اپنے مذہبی اختیارات کا استعمال کیا۔ پادری کے ساتھ ایک دن والے پروگرام کا بھی پادری نے ناجائز استعمال کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kerala nun rape case bishop franco mulakkal sent to judicial custody till october 6 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply