کیرل کی ایک عدالت نے راہبہ سے ریپ کے الزام میں گرفتار پادری کو پولس تحویل میں دے دیا

کوچی:کیرل کی ایک عدالت نے راہبہ سے جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیے گئے پادری فرینکو ملکل کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے ہفتہ کے روز تین روز کے لیے پولس ریمانڈ پر دے دیا۔

پنجاب کے شہر جالندھر کے رومن کیتھولک چرچ کے پادری ملکل کو جمعہ کے روز تری پنیتھرا میں گرفتار کیا گیا تھا۔پولس نے اپنی رپورٹ میں عدالت کو بتایا کہ ملکل راہبہ سے ریپ کی نیت سے ہی کانونٹ آیا تھا۔

5 مئی2014 کو اس نے گیسٹ ہاو¿س کے کمرہ نمبر 20میں راہبہ کو غیر قانونی طریقہ سے حبس بیجا میں رکھا اور اس سے جنسی زایدتی کی۔اس نے 16روز کے دوران اس راہبہ کو 13بار اپنی ہوس کا شکار بنایا اور اسے دھمکاتا رہا کہ اگر اس نے کسی کو اس حوالے سے کچھ بھی بتایا تو اس کے سنگین نتائج بھگتے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kerala nun rape case bishop franco mulakkal sent to 2 day police custody in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment