کیرل کے بی جے پی لیڈر کے ٹی وی چینل ’ ایشیانیٹ‘ پر حملہ

ترواننتاپورم:(یواین آئی )کیرل کے معروف ٹی وی چینل ’ ایشیانیٹ‘ پرایک خبر پیش کئے جانے سے برہم شرپسندوں نے چینل کے دفتر پر آج صبح حملہ کیا۔ یہ خبر کیرل کے ضلع الاپوزا میں معدنیاتی بیچ سے ریت کی غیرقانونی نکاسی اور ساحل الاپوزہ پرریاستی وزیرٹرانسپورٹ تھامس چینڈی کی جانب سے سمندر کے کنارے اراضی پر غیرقانونی قبضہ سے متعلق تھی۔
یہ چینل بی جے پی رکن پارلیمنٹ راجیو چندرا شیکھر کی ملکیت ہے جو کیرل میں این ڈی اے کے نائب صدرنشین بھی ہیں۔ کیرل اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چنی تھالا نے آج الاپوزہ میں ایشیا نیٹ ٹی وی چینل پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ شرپسند حملہ کرتے ہوئے میڈیاکو بدعنوانیوں کو پیش کرنے سے روکناچاہتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kerala news channel asianets office attacked in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply