داعش میں شمولیت اختیار کرنے والا کیرل کا باشندہ افغانستان میں ڈرون حملے میں ہلاک

کوچی:کیرالہ سے چند ماہ قبل پراسرار طریقہ سے لاپتہ ہونے اور مبینہ طورپر دہشت گرد تنظیم داعش میں شامل ہونے والے ایک شخص کے افغانستان میں ہوئے ڈرون حملے میں مارے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق کیرالہ سے لاپتہ ہوئے ایک شہری اشفاق کے ایک رشتہ دار کو ایک ایس ایم ایس کے توسط سے مطلع کیا گیا کہ افغانستان میں ڈرون حملے میں حفیظ الدین عرف حفیظ کی موت ہو گئی ہے۔وہ کیرالہ کے پدنا ضلع کا ر ہائشی تھا۔ پیغام میں کہا گیا ” ڈرون حملے میں حفیظ مارا گیا ہے۔ اس کی تدفین کر دی گئی ہے۔ ہم اسے شہید مانتے ہیں۔
اب ہمیں اپنی باری کا انتظار ہے۔ قومی تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) کے مطابق حفیظ ممبئی ہوائی اڈے سے جون 2016 میں ملک چھوڑ کر افغانستان چلا گیا تھا۔ کیرالہ سے لاپتہ ہوئے 20 افراد میں سے 11 افراد پدنا ضلع کے رہنے والے تھے۔

Title: kerala man who joined islamic state killed in afghanistan in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply